Untitled 1 204

باجوڑ:پہاڑی کے تنازعہ پر دو گروپوں کے مابین فائرنگ

ویب ڈیسک (باجوڑ): تحصیل اتمان خیل ارنگ میں قوم میاں گان اور شموزئی کے درمیان پہاڑی کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا، رات سے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق ایک گھر کو آگ بھی لگ گیا ہے، پہاڑی کا یہ تنازعہ کئی عرصہ سے جاری ہے، پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، شیر افضل مروت
مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گری، 60 سالہ شخص جاں بحق

فائرنگ رکوانے کے لیے مسلسل لاؤڈ سپیکرز پر اعلانات کیے جارہے ہیں، مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے فائرنگ رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔