کابینہ میں رودوبدل چند روزمیں متوقع، اہم وزارتوں میں تبدیلی کاامکان

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وفاقی کابینہ میں رودوبدل چند روز میں متوقع،کئی وزارتیں تبدیل ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان چند روزبعدکابینہ میں ردوبدل کافیصلہ کریں گے جس کے لیے انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ وفاقی کابینہ میں اہم اور بڑی وزارتوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے جس کے تحت کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا کو تبدیل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزید مہنگا، 278 روپے 45 پیسے کی سطح پرٹریڈ کرنے لگا

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی فخرامام، شبلی فراز، وزیر توانائی عمرایوب اور وزیر ہوا بازی غلام سرورخان کی وزارتیں تبدیل کیےجانےکاامکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزارت اطلاعات دینے کی پیشکش کی گئی ہے جس پر انہوں نے مشاوت کے لیے وقت مانگا ہے جب کہ وزارت اطلاعات میں وفاقی وزیر اور وزیرمملکت لگانے کی تجویز ہے، موجودہ وزیر اطلاعات شبلی فراز کو وزارت توانائی میں ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  اپنے موقف پر کھڑا ہوں،پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا