خیبرپختونخوامیں آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران موسم خشک رہنےکاامکان

ویب ڈیسک(پشاور) خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔بونیر ، ایبٹ آباد، کوہستان، تورغر اور مانسہرہ میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  تھانہ متنی پولیس کی اہم کارروائی، اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کالام ،مالم جبہ میں 3 ملی میٹر، پشاور ،بونیر ،بشام میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ صوبے میں کم سے کم صفر ڈگری سینٹی گریڈ کالام میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاق سے جواب طلب