d 10

پشاور:تھانوں میں ایس او پیز پر عملد رآمد کے حوالے سے ہدایات جاری

ویب ڈیسک (پشاور): تھانوں میں ایس او پیز پر عملد رآمد کے حوالے سے ہدایات جاری، تھانہ آنے والے سائلین تھانے میں داخل ہونے سے قبل ہاتھ دھو کر اندر جائیں گے، کسی شہری کو بغیر ماسک کے تھانے کے اندر نہیں جانے دیا جائے گا، محرر اسٹاف اور تھانے میں موجود دیگر عملہ بھی کرونا ایس او پیز اور ماسک کی پابندی کریں گے، تھانوں کے مین گیٹ پر بنے واش بیسن پر روزانہ صابن فراہم کرنے کی ہدایت، تمام تھانوں میں سماجی فاصلے قائم رکھنے کی سختی سے ہدایت جاری، زیادہ سائلین کی صورت میں فردا فردا لوگوں کو سنا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سابق آل فاٹا ہیلتھ پراجیکٹ ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ دوسرے روز بھی جاری

تھانوں میں رش بننے سے ہر صورت گریز کی بھی ہدایت، ڈیوٹی روسٹر بدلتے وقت اہلکاروں کو ایک جگہ جمع نہ ہونے کی بھی ہدایت، تمام تھانوں میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے روکنے کی خاطر خصوصی بورڈ آویزاں کرنے کی بھی ہدایت، سی سی پی او عباس احسن کے دفتر سے تمام تھانوں کو خصوصی ہدایات جاری۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تجاوزات کے خلاف آپریشن انتہائی اہم ہے، صوبائی وزیر ارشد ایوب