وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کویت کی فلائٹ 0206 ذریعے ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ، کویت کے سفیر عزت مآب نصر المطیری نے وزیر داخلہ کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے رخصت کیا، وزیر داخلہ کویتی حکومت سے پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا بحالی پر مذاکرات کرینگے، فیملی اور بزنس ویزا سمیت لیبر ویزا کی بحالی پر بھی مذاکرات ہونگے۔

مزید پڑھیں:  ایٹا مالی اخراجات اور سسٹم اپ گریڈیشن پر خودکارانداز میں کام کررہاہے، مزمل اسلم

وزیر داخلہ اپنے دورہ کے دوران کویت میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کرینگے، کویت کے امیر کو وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی مراسلہ بھی پہنچائیں گے، کویت نے 2011 سے پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا پر پابندی لگا رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی عدالت میں چیلنج