گزشتہ روز گرفتار کئے جانیوالے21 یونیورسٹی اساتذہ آج عدالت میں پیش ہونگے

وی ویب ڈیس (پشاور )گزشتہ روز گرفتار کئے جانیوالے21 یونیورسٹی اساتذہ آج عدالت میں پیش ہونگے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملازمین کو گزشتہ شام شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا تھا، آج پیشی کیلئے آئینگے ،ملازمین کیخلاف روڈ بلاک اور کار سرکار میں مداخلت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ سمیت مراعات کیلئَے فنڈز فراہمی کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق واقعے کیخلاف فپواسا کا احتجاج،صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں میں اساتذہ نے کلاسز سے بائیکاٹ کر دیا ۔یونیورسٹی کیمپس میں یونیورسٹی اساتذہ نے دھرنا دیدیا ،شرکاکی صوبائی حکومت کیخلاف نعرے بازی۔ صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ سہ پہر3 بجے متعلقہ پریس کلبز میں کے سامنے مظاہرے کرینگے ۔ مطالبات پورے ہونے اور گرفتار ساتھیوں کی رہائی تک دھرنا جاری رہے گا ۔

مزید پڑھیں:  تھانہ متنی پولیس کی اہم کارروائی، اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی