ایبٹ آباد : سیاحوں کی گاڑی حادثے کاشکار،5افراد زخمی

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد):ایبٹ آباد بگنوتر کے قریب کرلہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی حادثے کاشکارہوگئی جس کے نتیجے میں5 افرادزخمی ہوگئے۔

کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایک ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن جائے حادثہ پر پہنچی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں زمہ دارانہ سیاحت کا فروغ ناگزیر ہے، مشیر سیاحت زاہد چن زیب

عیسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کاتعلق صوابی سے بتایا جاتا ہے، تمام زخمیوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبعی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا امیر مقام اور ڈاکٹر عباد اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم