sheri rahman Tweet

حکومت 1 سال تک سندھ اور بلوچستان سے ا لیکشن کمیشن کے ممبران مقرر کرنے میں ناکام رہی۔ شیری رحمان

ویب ڈیسک (اسلام آباد )ا لیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے معاملہ کے حواے سے نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے 2 ممبران اپنی مدت پوری کرنے کے بعد پنجاب اور کے پی کے سے ریٹائر ہوگئے ہیں، آئین کے مطابق وزیراعظم کو اپوزیشن رہنماں کی مشاورت سے 45 دنوں کے اندر تقرریوں کو حتمی شکل دینی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت 1 سال تک سندھ اور بلوچستان سے کسی بھی ممبر کو مقرر کرنے میں ناکام رہی، ماضی میں پی ٹی آئی حکومت نے کمشنرز کی تقرری پر آئینی طریقہ کار کو بھی نظرانداز کیا۔

مزید پڑھیں:  مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیاگیا، شرح سود 22فیصد برقرار

شیری رحمان نے مزید کہا کہ جمہوریت میں کلیدی آئینی اداروں میں تقرریاں اسی وقت ہوتی ہیں جب حکومت حزب اختلاف کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرے، یہاں وزیراعظم قومی معاملات پر اپوزیشن کے ساتھ نہیں بیٹھتے۔