چارسدہ :جنید اکبر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (چارسدہ)پی ڈی اے پشاور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنید اکبر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف شمالی ہشنگر مندنی میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔مظاہرین نے روڈ بلاک کر کے کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اور اور امن وامان کی ناقص صورتحال کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے ۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد پر کشیدگی، سخت گولہ باری تیسرے روز بھی جاری

مظاہر ے میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماں اور علاقے کے لوگوں نے شرکت کی ۔اس حوالے سے مقررین کا کہنا تھا کہ چارسدہ پولیس ضلع کے امن و امان میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، کمرے کی چھت گرنے سے خاتون بچی سمیت ملبے تلے دب گئی

انہوں نے کہا کہ تین دنوں کے اندر اندر اگر جنید اکبر کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو چارسدہ کے فاروق اعظم چوک اور ڈی پی او چارسدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔