monitoring committees formed for implementation of SOPs in transport sector

پشاور: ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ایس اوپیز پر عملدرامد کیلئے اضلاع کے سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ایس اوپیز پر عملدرامد کیلئے اضلاع کے سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

محکمہ داخلہ اور قبائلی امور امور کی جانب سے اعلامیہ جاری کرددیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی میں متعلقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر ، سیکرٹری آرٹی اے ، ڈی ایس پی ٹریفک اور ٹی ایم اے کا نمائندہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ

اعلامیہ کے مطابق مانیٹرنگ کمیٹی ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے گی اور قواعد و ضوابظ کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے گی

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے علی ظفر کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

مانیٹرنگ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ پی ایم آر یو کے ساتھ شیئر کرے گی ۔