Pak-Afghan border

چمن بارڈر کل سے کھول دیا جائے گا،افغان طالبان

ویب ڈیسک (چمن)افغان طالبان نے پاکستانی حکام سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد کل سے چمن پر پاک افغان بارڈر باب دوستی کھولنے کا اعلان کردیا۔ افغان طالبان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پاک افغان بارڈر باب دوستی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ 5 میں سے 3 شرائط پر اتفاق جبکہ 2 کو بعد میں زیربحث لایا جائے گا، باب دوستی پیدل آمدورفت کیلئے روزانہ 8 گھنٹے کھلارہے گا، پیدل آمدورفت شناختی کارڈ کے علاوہ افغانی دستاویز اور مہاجرکارڈ پر بھی ہوگی۔ڈپٹی کمشنرکے مطابق اسپین بولدک پرطالبان کے قبضے کے بعد طالبان شیڈو گورنر کے مطالبات سامنے آئے تھے تاہم مذاکرات کی کامیابی کے بعد کل سے باب دوستی کھول دیاجائے گا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، باپ کے سامنے بیٹا قتل، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب