میسی کےآنسو صاف کرنےوالاٹشو16 کروڑ کا

ویب ڈیسک :بارسلونا فٹ بال کلب کی الوداعی پریس کانفرنس میں آنسو پونچھنے کیلئے لیونل میسی کا استعمال شدہ ٹشو پیپر 1 ملین ڈالر( 16کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہونے کیلئے تیار ہے۔

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کچھ روز قبل ایک پریس کانفرنس میں مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو الوداع کہنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئَے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر

کانفرنس میں جب میسی نے بارسلونا کے ساتھ اپنے 21 سال کے سفر کے اختتام کا اعلان کیا تو وہ آبدیدہ ہوگئے اور جیسے ہی میسی کی اہلیہ نے اپنے شوہرکی آنکھوں میں آنسو دیکھے تو انہوں نے میسی کو ایک ٹشو پیپر دیا جس سے میسی نے آنسو صاف کیے اور پھینک دیاتاہم پھینکا گیا ٹشو پیپر کوئی اٹھا لےگا اور اسے بیچنےکا اشتہار بھی لگا دے گا یہی کسی نے نہیں سوچا بھی نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات ، کارکردگی کو سراہا