امریکی فوج کی فائرنگ

امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک،3 طیارے سے گر کر جا ں بحق

ویب ڈیسک : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کابل ایئرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیںجبکہ امریکی سفارتی عملے کو واپس لے جانے امریکی طیارے سے لٹکنے والے تین افراد جہاز کے اڑان بھرنے کے بعد رن وے پر گر کر ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس شوکت صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری

ذرائع کے مطابق امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے رن وے پر جمع ہونے والے ہجوم کومنتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی تاہم بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ رن وے پر جمع ہجوم پر براہ راست فائرنگ کی گئی جس سے پا نچ افراد ہلاک ہوگئے۔ایسے ہی امریکی فوج کے طیارے نے رن وے پر اڑان بھرنے کی تیاری کی تو اس کے اردگرد کئی افغان لٹک گئے جو جہاز کے رن وے پر دوڑنے کے باوجود نہیں اترے ان میں شامل تین جوان طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد رن وے پر گر کر ہلا ک ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  فائر فائٹرز کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے