بنوں، تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے پسپا

ویب ڈیسک: ضلع بنوں کے تھانہ میریان پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ اس دوران پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے حملہ پسپہ ہو گیا۔
اس دوران پولیس نے جوانمردی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ ناکام بناتے ہوئے حملہ آوروں کو بھگا دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ میریان پر دہشتگردوں کے حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ دہشت گردوں نے چند روز قبل چوکی کنگرپل کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران تعلقات :مرحوم صدر کے وژن کو آگے بڑھائیں گے، خامنہ ای