father sold his 28-day-old daughter for a party of friends

دوستوں کی پارٹی کیلئے باپ نے 28دن کی بیٹی بیچ دی

ویب ڈیسک (جھار کھنڈ )بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ایک گا ئوں سے تعلق رکھنےوالے سنگ دِل باپ نےدوستوں کو پارٹی دینےکیلئے اپنی ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کردیا۔

مقامی پولیس کے مطابق بدھرام چتومبا نامی شخص نے اپنے دوستوں سے پارٹی دینے کا وعدہ کیاتھا لیکن اس کے پاس شراب کا انتظام کرنےکیلئےرقم نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حمایت پر ایران میں امریکی و برطانوی افراد سمیت کئی کمپنیوں پر پابندی

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم نے قریبی گائوں کےایک جوڑے کو اپنی رہائش گاہ پر لایا اور 30 ہزار روپے کے عوض اپنی 28 دن کی بچی کوانہیں فروخت کردیا۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف جہدوجہد کا مطالبہ

پولیس کے مطابق ملزم کی دو بیویاں ہیں،پہلی بیوی سےاس کے 6 اور دوسری بیوی سے 3 بچے ہیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے ملزم مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔