nadia jameel hunza

نادیہ جمیل ہنزہ کی سیر کرنے پہنچ گئیں

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل جوکہ کچھ عرصہ قبل جان لیوا مرض کینسر سےصحتیاب ہوئی ہیں اوراب وہ ہنزہ کی سیرکرنےپہنچ گئیں۔

نادیہ جمیل نےانسٹا گرام پر ہنزہ سے اپنی چند نئی تصاویر شیئرکی ہیں، تصاویر میں اداکارہ موٹر بائیک پر بیٹھی نظرآرہی ہیں انہوں نے یہ تصاویرشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’میں خوبصورت وادی ہنزہ کے لیے روانہ ہوں۔‘

مزید پڑھیں:  بھارت گئی تو لگا شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر استقبال کریں گے، امر خان

نادیہ جمیل نےمزید لکھا کہ ’راستے میں رُک کر کڑک چائے پی اور ایک حیرت انگیز ٹیم و ینچرر سے ملی، میرا اگلا ایڈونچر موٹر بائیک پرہوگا۔‘

انہوں نےلکھا کہ ’میں جس جگہ جارہی ہوں، وہاں کے حیرت انگیز لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور جگہوں کے بارے میں بتاتی رہوں گی۔‘

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا

یاد رہےکہ نادیہ جمیل نے گزشتہ سال 3 اپریل کو ایک ٹوئٹ کےذریعےاپنے مداحوں کواِس بات سےآگاہ کیا تھاکہ اُن کوبریسٹ کینسرکی تشخیص ہوئی ہے۔انہوں نے بین الاقوامی سطح پر اس مرض کا علاج کروایا جس کے بعد وہ بریسٹ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوئیں۔