corona situation in pakistan

کورونا بےلگام،ملک میں مزید66 افراد لقمہ اجل بن گئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد): پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث مزید 66 افراد جاں بحق ہوگئے،ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 670 ہوگئی۔

نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 800 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 56ہزار 641 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کامزدوروں کامعاوضہ دگنا کرنے کا اعلان

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 56 ہزار 279کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.75 فیصد رہی۔