دیر جرگہ فائرنگ ،آئی جی نے رپورٹ طلب کرلی

ویب ڈیسک (دیر لوئر)نسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے اپر دیر جرگہ میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او مالاکنڈ سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے

انہوں نے ہدایت کی کہ جلد ازجلد واقعہ کے متعلق رپورٹ سی پی او کو ارسال کرکے ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

معظم جاہ انصاری نے یہ بھی حکم دیا کہ جرگہ سٹسم اور جرگوں کیلئے سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے ۔ ڈی آر سی کو فعال کیا جائے تاکہ یہ مسئلے اور دشمنیاں ختم ہو سکیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کیخلاف عرب ممالک کا ایکا، غزہ سے انخلا پر زور