The Prime Minister will address the General Assembly today

وزیراعظم آج جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم پاکستان عمران خان آج رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں جاری جنرل اسمبلی کے اجلاس سے وزیراعظم عمران خان ورچوئل خطاب کریں گے۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور افغانستان کی صورت حال سمیت دیگر امور پر دنیا کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ضم اضلاع کے خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کو پنشن دینے کافیصلہ

یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے چند روز قبل بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ کشمیر اور افغانستان سمیت دیگر مسائل پر اظہار خیال کریں گے۔

مزید پڑھیں:  رستم، جھلسا دینے والی گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ، عوام سراپا احتجاج

پاکستانی وقت کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا خطاب رات ڈیڑھ بجے نشر کیا جائے گا۔