sewrage-water-in-gasline

پشاور،سوئی گیس پائپ لائن میں پانی آنےکی شکایات بڑھ گئیں

ویب ڈیسک(پشاور)پشاورکےمختلف علاقوں میں سوئی گیس پائپ لائن میں پانی آنےکی شکایتیں بڑھنےلگیں جس پر شہریوں نےمحکمہ سوئی گیس اورحکومت کوشدیدتنقیدکانشانہ بناتےہوئےمطالبہ کیاہےکہ سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنانےکیلئےفوری اقدامات اٹھائےجائیں بصورت دیگرسڑکوں پرنکلنےپرمجبورہوجائیں گے۔

یونیورسٹی روڈکےعلاقوں تاج آباد،نجیب کالونی اورملحقہ علاقوں میں گزشتہ 5 روزسےسوئی گیس کی پائپ لائنوں میں گیس کی بجائے پانی آرہا ہےجس پر شہری شدیداذیت میں مبتلا ہیں جبکہ گیس نہ ہونےسےشہری مہنگےداموں ایل پی جی اور لکڑیاں خریدنے پرمجبورہیں۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا اور چینی کی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے زیادہ
مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا فیصلہ :سیاسی جماعتوں کو ملنے والی مخصوص نشستیں خطرے میں

عوام کے مطابق مہنگائی اوربجلی لوڈشیڈنگ سےچھٹکارا نہیں ملا تھا کہ اوپر سے گیس بحران نے جینا حرام کر کے رکھ دیا جو متعلقہ انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی کامنہ بولتاثبوت ہے۔