پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو فائرنگ کرکےقتل کردیاگیا

ویب ڈیسک(سانگھڑ)پسندکی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کےمطابق واقعہ گائوں لونگ خان لاشاری میں پیش آیا،جہاں مسلح افرادنےفائرنگ کرکےمیاں بیوی کوقتل کردیا۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی پولیس اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولین آپس میں کزن تھےاوردونوں نے5 ماہ قبل پسندکی شادی کی تھی، دونوں نےرشتہ داروں کےگھر پناہ لےرکھی تھی،پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکراسپتال منتقل کردی ہیں اورتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری، علاقہ مکین پریشان