شوہر نے خودکشی

بیوی کے روٹھ کرجانے پر شوہر نے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک :پشاور کے نواحی علا قے خزانہ میں بیوی کے روٹھ کر جا نے سے نو جو ان جیولر نے دلبر داشتہ ہو کر خو د کشی کر لی۔ متوفی نے دبئی میں سند ھ سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے پسند کی شادی کر رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ویکسی نیشن میں خیبرپختونخوا دوسرے صوبوںسے آگے

گزشتہ روز خزا نہ پولیس کو اطلا ع ملی کہ بخشی پل کے علا قے میں گھر کے اندر نعش پڑی ہے جس پر پولیس نے جائے وقو عہ پر پہنچ کر نعش کو تحو یل میں لیا ۔ پو

مزید پڑھیں:  لکی مروت اور بنوں میں دہشتگرد سمیت 3 افراد جاں بحق

لیس کے مطابق متو فی کی شناخت عثمان ولد اطلس خان سکنہ رشید گڑھی حال نیو گڑھی بخشی پل سے ہو ئی ہے جس نے صبح گھر میں بجلی کی تا ر سے خو د کو لٹکا کر خودکشی کر لی ہے ۔

پولیس کی جانب سے پیش کی جا نے والی ابتدا ئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق متو فی پیشہ کے لحا ظ سے جیو لر تھا اور چند سال قبل دبئی گیا جہاں اسے سندھ کی رہائشی ایک لڑکی سے محبت ہو گئی ۔ متوفی اور مسما (ش)نے بعد ازاں پسند کی شادی کر لی۔

مزید پڑھیں:  میونخ میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فائرنگ،مشتبہ شخص ہلاک

اس کے بعد پاکستان واپس آ کر رہائش اختیار کرلی تاہم دو ہفتہ قبل متوفی کی بیوی ناراض ہوکر چلی گئی جس کا متوفی کو رنج تھا جس نے دلبر داشتہ ہو کر بد ھ کی صبح خو د کشی کر لی ۔