pak-Zealand-series-reschedule

نیوزی لینڈ کی پاکستان دوبارہ آمد کا امکان روشن

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ری شیڈول کیے جانے سے متعلق تصدیق کردی۔

نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق پاکستان کا دورہ ری شیڈول کرنے کے لیے کیوی بورڈ پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہے اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو پی سی بی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بغیر مینڈیٹ مسلط پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا، علی امین گنڈاپور

نیوزی لینڈ میڈیا کا کہنا ہےکہ فیوچر ٹورز پروگرام ( ایف ٹی پی) 2023 مکمل ہونے سے قبل دونوں بورڈز منسوخ دورے کو دوبارہ شیڈول کرنے پر رضامند ہیں۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز قائمہ کمیٹی کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے تک نیوزی لینڈ کی طرف سے اچھی خبر ملنے والی ہے، نیوزی لینڈ دورہ منسوخی کو دوبارہ شیڈول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس بابر کیخلاف سوشل میڈیا مہم بدنیتی پر مبنی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ