بختاور بھٹو بچے کی پیدائش

بلاول بھٹو ماموں بن گئے

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد سابق صدر آصف زرداری نانا اور بلاول بھٹو زرداری ماموں بن گئے ہیں جبکہ آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی  کہا کہ ان کے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بلاول بھٹو نے ٹوئٹ کیا کہ وہ آفیشلی ماموں بن گئے۔

مزید پڑھیں:  امریکا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی

آصفہ بھٹو زرداری نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ وہ باقاعدہ خالہ بن گئی اور اس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی بزنس مین محمد یونس کے صاحبزازے محمود چودھری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا نکاح اور رخصتی 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔