نمازِ جمعہ

حرم میں نمازِ جمعہ کے لیے خصوصی انتظامات

ویب ڈیسک (مکہ مکرمہ): کورونا ایس او پیز میں نرمی کے بعد بڑی تعداد میں عمرہ زائرین حرم شریف آمد کا سلسلہ جاری ہے، مکہ مکرمہ میں ایک سال سے زائد عرصے بعد پہلی نماز جمعہ مکمل گنجائش کے ساتھ ادا کی جائے گی۔ سربراہ حرمین الشریفین شیخ عبدالرحمن السدیس نے انتظامیہ کو سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  لندن کے نومنتخب میئر صادق خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

یہ بھی پڑھیں:حرمین الشریفین میں رقت آمیز مناظر، نمازیوں کی آنکھیں نم

حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کے مزید 50 دروزاے آج کھول دیے جائیں گے، مسجد الحرام کے اندرونی صحنوں و ملحق راہداریوں کی ہمہ وقت سینیٹائزرنگ کی جا رہی ہے اور 4 ہزار سے زائد مرد و خواتین کارکنوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کیجانب سے حرم مکہ آنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، درجہ حرارت چیک کرنے والے تھرمل کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں اور مختلف مقام پر 50 ہزار سے زائد آب زم زم کی بوتلوں کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پر ڈرون حملہ ، صیہونی فوجیوں کی ہلاککا دعویٰ