لاکھوں دل آپ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، رمیز راجہ کا قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پیغام

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم یاد رکھے کہ لاکھوں دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یاد رکھیں لاکھوں دل آپ کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور لاکھوں لوگ آپ کے لیے دعا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  افغان صوبہ بامیان میں فائرنگ ،3غیر ملکیوں سمیت 4افراد ہلاک

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی پاک بھارت میچ کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے پاک بھارت میچ کیلئے حوصلے بلند ہیں انشاءاللّٰہ پاکستان ہی جیتے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی چینی کمپنی کو پاکستا ن میں سرمایہ کاری کی دعوت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل شام 7 بجے کھیلا جائے گا، جس کی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ پاکستانی شائقین کرکٹ کا جوش و خروش بھی دیدنی ہے۔