چیف ایگزیکٹو پاکستان پہنچ گئے

انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک: انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے ہیں و ہ گزشتہ ماہ اکتوبرمیں انگلش ٹیم کے شیڈول دورے کی منسوخی کے بعد دونوں ممالک کے بورڈز کے درمیان تعلقات میں آنے والی دراڑکو پاٹنے کے لئے پاکستان آئے ہیں۔ اس سلسلے میں ہو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیزراجہ سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے پر غور

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ نے اچانک پاکستان کا دورہ چھوڑکر واپس جانے کا اعلا ن کردیا تھا جس کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز منسوخ کردی تھی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم کو وکٹ کیپر کے چناو میں مشکلات