موسم سرما مچھلی قیمتوں میں اضافہ

موسم سرما کا آغاز، مچھلی، سوپ اور چکن روسٹ کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک ( پشاور)موسم سرد ہوتے ہی ہر سال کی طرح اس سال بھی مچھلی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے. مختلف اقسام کی مچھلی کی قیمتوں میں 400 سے 1200 روپے فی کلو تک کا اضافہ کیا گیا. جبکہ مقامی مچھلی کی قیمتوں میں 100 روپے سے 300 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے ۔

دکانداروں کے مطابق پشاور میں یومیہ 10.ہزار من سے زائد مچھلی پہنچ رہی ہے۔ رہو ، ملہی ، سنگھاڑا ، سوہل ، بام ، موری ، گراس ، سلور ،گلفام مچھلی کی فروخت جاری ہے. جبکہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی شہر بھر میں یخنی ، سوپ ، ابلے انڈے ، چکن روسٹ ، روسٹ فش کی خریداری میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا گزشتہ سال کی نسبت رواں سال مزید 50 فیصد تک قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے اسپیشل سوپ پیالہ 30 روپے سے 80 روپے، سادہ سوپ 60، یخنی پیالہ 20 روپے سے 50 ، انڈے کے ساتھ یخنی 70، کارن سوپ 50 سے بڑھ کر 100 روپے

مزید پڑھیں:  ازبکستان کے وزیر خارجہ 8مئی کو پاکستان آئیں گے

جبکہ یخنی کے ساتھ مرغی ، کلیجی ، پوٹہ ، لیگ ، سینہ ، گردن کی الگ الگ قیمتیں مقرر کی گئی ہیں روسٹ مرغ اور فش کے مختلف اقسام کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے دلہ زاک روڈ ، ہشت نگری ، افغان کا لونی ، خیبر بازار ، قصہ خوانی ، گل بہار ، یونیورسٹی روڈ ، حیات آباد ، یونیورسٹی ٹاون ، تہکال سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ہو ٹلز میں بھی موسم سرما کی گرم سوغات فروخت کی جا رہی ہے مختلف مقامات پر یخنی اور سوپ کے سٹالز بھی لگ گئے ہیں

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق