ہنگو گیس لیکج افراد جاں بحق

ہنگو: گیس لیکج سے 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ہنگو میں گیس لیکج سے 3بچوں سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے ۔

ہنگو کے علاقہ گلشن کالونی میں گیس بھر جانے سے حادثہ پیش آیا ،حادثہ میں تین بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق رات کو ہیٹر لگا رہنے کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی۔ دم گھٹنے سے بدبخت پورا خاندان مو ت کے منہ میں چلاگیا۔ حادثہ کمرے میں گیس بھر جانے پیش آیا ۔ 

مزید پڑھیں:  او آئی سی اجلاس:پاکستان کاخودمختارفلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ

یہ بھی پڑھیں:مظفرگڑھ ، لڑکے کے ناراض سسرالیوں نے 7 افراد کو جلا ڈالا

ریسکیو 1122 کے مطابق ہنگو کے علاقہ گلشن کالونی مسجد ابو مطر کے قریب نادر خان نامی شخص کے گھر میں گیس بھرنے کی وجہ سے نادر، ان کی بیوی، بیٹی اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسیکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو ایمرجنسی طبی امداد فراہم کی لیکن تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے ۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی

داودزئی میں کم سن بچے کے قتل کے الزام میں والدہ گرفتار

 ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہونے کے باعث علاقے میں کہرام مچ گیا۔