پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں نماز ظہر کا اہتمام لازمی قرار

خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری سکولز میں نماز ظہر کے اہتمام کی پرانی روایت بحال کرتے ہوئے محکمہ ابتدائی تعلیم نے صوبہ بھر کے ایجوکیشن افسران کو ٹائم ٹیبل میں مقامی وقت کے مطابق ظہر کی نماز کیلئے گنجائش رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں طویل عرصہ تک ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز میں اسلامیات یا قرات پڑھانے والے ٹیچرز کی امامت میں طلبہ اور سکول کے ٹیچرز اور دیگر عملہ کی نماز ظہر ادا کرنے کی روایت تھی صوبہ کے بیشتر اضلاع میں اب بھی سکولز میں اہتمام ہوتا ہے لیکن سرکاری شیڈول کے مطابق یہ لازمی نہیں تھا اس حوالے سے محکمہ ابتدائی تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ سرکاری سکولز میں ظہر کی نماز کیلئے اہتمام کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی تھی اعلیٰ حکام کی منظوری کے ساتھ جمعرات کے روز ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ سے صوبہ بھر کے مردانہ اور زنانہ ایجوکیشن افسران کو اس مقصد کیلئے مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے جس کی روشنی میں اب سکولز میں ظہر کی نماز کیلئے اہتمام لازمی ہوگا اور اس کیلئے ریسس وغیرہ میں اضافی وقت بھی متعین ہوسکے گا مراسلہ میں سکولز کے ہیڈ ماسٹرز اورپرنسپلز کو ہدایت کی گئی تھی کہ سکول کے ٹائم ٹیبل میں نماز ظہر کیلئے بھی مقامی وقت کے مطابق تعین کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان واقعات میں 14 غیر ملکی شہری زِخمی ہوئے، حسن ضیغم