EVzE37pXgAI3cxu

وزیر اعظم سے اسپیکر قومی اسمبلی کی اہم ملاقات

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات، ملاقات میں ملکی سیاسی اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال،ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز اور حکومتی اقدامات پر بات چیت.

ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ زراعت کے شعبے کو بجٹ میں خصوصی توجہ دے کر ترقی دی جائے گی،زراعت کے شعبے میں موثر پالیسی پر توجہ دے رہے ہیں،وزیر اعظم نے خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس سے سفارشات مانگ لی،

مزید پڑھیں:  بریکوٹ :گھر پرآ سمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،6زخمی

اسپیکر اسد قیصر نے کورونا سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز سے آگاہ کیا، قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس منعقد کرنے سے متعلق تبادلہ خیال،پارلیمنٹ میں قانون سازی کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو اسپیکر نے وزیراعظم کو بتایا کہ پارلیمان کو موجودہ حالات میں موثر کرنے کے لیے قائمہ کمیٹیاں ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، منشیات کے خلاف تیسری مہم جاری ہے، چیف کلیکٹر خیبرپختونخوا

وزیراعظم نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کے ویڈیو لنک کےذریعے انعقاد کو سراہا،موجودہ حالات میں پارلیمان کو موثر اور فعال رکھنا انتہائی ضروری ہے،پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کا ادارہ ہے،حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے،وزیر اعظم نے اسپیکر کی مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کی کاوشوں کو سراہا.