3 طبی اداروں ایم ٹی آئی

خیبرپختونخوا حکومت نے مزید 3 طبی اداروں کو ایم ٹی آئی کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا

خیبرپختونخوا حکومت نے مزید 3 طبی اداروں کو ایم ٹی آئی کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے مزید 3 طبی اداروں کو میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی) کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے محکمہ صحت نے سمری منظوری کے لئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو بھجوا دی ہے۔

مزید پڑھیں:  سب انسپکٹر عامر گاڑی کا چالان کرنے پر قتل، سپاہی زخمی

محکمہ صحت نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہاٹ، لیاقت میموریل اسپتال کوہاٹ، فاؤنٹین ہاؤس پشاور کو میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز کا درجہ دیا جائے گا۔ایم ٹی آئی بننے سے یہ طبی ادارے مالی و انتظامی خود مختاری حاصل کرسکیں گے۔ اس سے قبل خیبرپختون خوا میں 11 اسپتالوں اور ان کے ملحقہ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو ایم ٹی آئی کا درجہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بد بخت بیٹے کے ہاتھوں باپ اور بھائی قتل