بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈہ

بھارت کشمیر میں ”سب اچھا ہے” کا جھوٹا پروپیگنڈہ کررہا ہے

بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کے لئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آنے کا من گھڑت بیانیہ پیش کرنے کے لئے مسلسل جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مختلف سیاسی تجزیہ کاروں نے اپنے میڈیا انٹرویوز میں کہا کہ مسلسل نظر بندیاں اور صحافیوں پر بھی کالے قوانین کے نفاذ سے”سب اچھا ہے ” کے بھارت کے دعوے کی نفی ہوتی ہے۔

بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کا جینے کا حق سمیت تمام حقوق چھین لئے ہیں اوروہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ”سب اچھا ہے” کی تصویر پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ علاقے میں سب کچھ معمول کے برخلاف ہے۔

مزید پڑھیں:  حماس کے حملے میں 3اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے

انہوں نے دنیا پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ اقوام متحدہ کے مبصرین اورانسانی حقوق کے عالمی اداروں کو زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مقبوضہ جموں وکشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دے اور کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا موقع فراہم کرے۔ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا کہ تنازعہ کشمیر کوحل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن و استحکام ایک خواب ہی رہے گا۔

مزید پڑھیں:  بھارتی انتخابات، بی جے پی کے مضبوط گڑھ میں کانگریس کی پوزیشن مضبوط