نواز شریف زرداری پر اعتماد ہے

نواز شریف اور آصف زرداری پر اعتماد ہے: فضل الرحمان

جمیعت علمائے اسلام و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری پر اعتماد ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعے کے روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن کی تیاریاں مکمل، پہلی پرواز آج رات کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی

یہ بھی پڑھیں: جمعیت کے کارکنوں نے کان پکڑ کر معافی مانگی ،فواد چوہدری

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لیڈر نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ چیئرمین آصف زرداری پر اعتماد اور اسٹیبلشمنٹ کی غیر جانبداری کا یقین ہے۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کی نیب سے توشہ خانہ کیسز میں بریت کی درخواست

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کو غیر جانبدار دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ سے مدد کے خواہاں نہیں ہیں لیکن ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔