بھارت اور اسرائيل سے زيادہ اپوزیشن نے او آئی سی اجلاس کیخلاف مہم چلائی

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائيل سے زيادہ اپوزیشن نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اجلاس کے خلاف مہم چلائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیر کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم اجلاس کی تاريخ 6 ماہ پہلے سے طے تھی اگر اپوزيشن اپنی تحريک مؤخر کرديتی تو کيا قيامت آجاتی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کیخلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئے مقرر

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید وزارت کے لیے مودی یا اسرائیل کے پاس بھی چلا جائے گا: سعید غنی

وزير اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزيشن کی تمام کوششيں ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کی ہيں۔

مزید پڑھیں:  طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ منحرف ارکان کے گھروں سے کاليں آرہی ہيں کیونکہ وہ اپنے بچوں کو منہ دکھانے کے قابل نہيں رہے اگر وہ واپس نہ آئے تو تاحيات نااہل ہوجائيں گے۔