غیر ملکی مداخلت عمران خان

اگر غیر ملکی مداخلت ثابت ہوئی تو میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا

شہباز شریف نے کہا کہ اگر غیر ملکی مداخلت ثابت ہوئی تو میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نےکہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو خط پارلیمنٹ میں لانے کا چیلنج دیتا ہو اگر غیر ملکی مداخلت ثابت ہوئی تو میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کیخلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئے مقرر

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ایم کیو ایم کو منانے کے لیے ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں لکھ کر دھمکی دی گئی ہے، انہوں نے کہا تھا کہ وہ تحریر کردہ خط بھی دکھا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام پارٹی صدر نامزد

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نے کچھ دیر قبل بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط 7 مارچ کو موصول ہوا تھا۔