وزیر اعظم کیلئے گورنر شپ کی قربانی کیلئے بھی تیار ہیں: عمران اسماعیل

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے لیے گورنر شپ کی قربانی کیلئے بھی تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گزشتہ شب ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت ترین گروپ کے تمام مطالبات ماننے پر آماده

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان معاہدے کے حوالے سے انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹی وی اور فیصل سبزواری کے ٹویٹ سے معاہدے کے بارے میں پتہ چلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ایک وزارت کی آفر کی تھی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام خالد مقبول صدیقی کو پہنچایا ہے، جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ ہر قسم کے معاہدے کے لئے موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

سیٹ اور گورنر شپ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران اسماعیل نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کیلئے گورنر شپ کی قربانی کیلئے بھی تیار ہیں۔