گورنر خیبر پختو نخوا شاہ فرمان کے مستعفی ہونےکا امکان

خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان کے مستعفی ہونےکا امکان ہے۔

ذرائع  کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا  شاہ فرمان وزیراعظم کے آج قوم سے خطاب کا انتظار کررہے ہیں جس کے بعد ان کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کیخلاف عرب ممالک کا ایکا، غزہ سے انخلا پر زور

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاق میں حکومت کی تبدیلی کے بعد نیا گورنر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان سے بات کروں گا البتہ بحیثیت گورنر اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دے رہا ہوں۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات ، کارکردگی کو سراہا