ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن،کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقےکوٹ دولت اور اٹل شریف میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی20ورلڈکپ 2024کے شیڈول کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا، مارے جانے والے دہشت گردوں میں محمد رمضان اور عبدالرحمان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز تقرری :پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کی مخالفت کردی

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد انسداد پولیو ٹیموں،پولیس،سکیورٹی فورسز پرحملوں میں مطلوب تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سےاسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔