وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھرکنٹینرز رکھ دیے گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ شب مختلف مقامات پر ایک بار پھر کنٹینرز رکھ دیے گئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں راستے تو بند نہیں کیے گئے لیکن کنٹینروں کی آمد سے یہ واضح ہو گیا کہ وزیرداخلہ کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی پرویز نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا

رپورٹس کے مطابق ریڈ زون کے داخلی راستوں کے علاوہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ اب کسی کو احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، جس نے بھی احتجاج کرنا ہے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لے۔

مزید پڑھیں:  عدالت نے علی امین گنڈاپور 20 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا