پری مون سون

پری مون سون کےساتھ کاغان،چترال،کشمیرمیں برفباری

پشاور(مشرق رپورٹ )ملک کے بیشتر علاقوں میں پری مون سون بارشوں کیساتھ ساتھ پختونخوا ، قبائلی علاقوں، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرکے پہاڑوں پر برف باری بھی شروع ہوگئی۔

چترال اور جنوبی وزیرستان کے پہاڑوں پربرفباری کے تازہ مناظرکی تصاویر سامنے آنے پرلوگ حیران ہیں،ادھرضلعی انتظامیہ دیامر کا کہنا ہے کہ بابوسر ٹاپ پر چھ انچ سے زائد برفباری ہوئی ہے جس کے بعد بابوسر شاہراہ کو ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور :ایف پی سی سی آئی کا بزنس کمیونٹی اور اداروں میں مربوط نظام قائم کرنے کا فیصلہ

گلگت بلتستان کی وادی غذر کے بالائی پہاڑوں پر بھی برف پڑ گئی ہے جبکہ وادی کاغان کے بالائی پہاڑوں پر ږالہ باری اور ہلکی برفباری جاری ہے ۔ آزادکشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی ہے اور اس وقت سیاحوں کی بڑی تعداد بالائی نیلم میں رتی گلی کے مقام پرموجود ہے جہاں برفباری نے سیاحوں کی خوشیاں دوبالاکردی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  حماس کے حملے میں 3اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے