جمرود کے عوام کا انسداد پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: جمرود کے پہاڑی علاقے جبہ کے رہائشیوں نے علاقے میں سیکشن فور لگانے کے خلاف احتجاجاً انسداد پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

مقامی رہائشیوں نے پولیو ٹیموں کو علاقے سے واپس کر کے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا دیا۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے علاقے میں گزشتہ پندرہ سال سے جبہ ڈیم کے نام سے منصوبہ کرنے کا کہہ رہی ہے جبکہ گھروں کی تعمیر، تعمیراتی و ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  بلدیاتی نمائندوں کی مدت پوری ہونے کو ہے لیکن آج تک ایک پیسہ نہیں ملا
مزید پڑھیں:  جبالیہ میں حماس سے جھڑپ، 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی

شرکاء نے مطالبہ کر دیا کہ حکومت یہ منصوبہ شروع کرکے ہمیں معاوضہ دے یا پھر سیکشن فور کا خاتمہ کرکے یہاں پر ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کی اجازت دی جائے۔