ایشیا کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بائولنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم نے ان فٹ شاہنواز دھانی کی جگہ ٹیم میں محمد حسنین کو شامل کیا ہے، بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کیخلاف جو جیت حاصل کی تھی اس سلسلے کو آگے لیکر جانا چاہتے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں اوس کی وجہ سے بائولرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما کا کہنا ہے کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو بائولنگ کو ہی ترجیح دیتے، بھارت نے ہردیک، دیپک ہوڈا اور روی بشنوئی کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئَے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر
مزید پڑھیں:  کرسٹیانو رونالڈو شہرت کے ساتھ ساتھ کمائی میں بھی آگے