عمران خان 20 دسمبر کو لبرٹی چوک میں اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کریں گے، اسلم اقبال

ویب ڈیسک: پنجاب کے صوبائی وزیر اسلم اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں 20 دسمبر تک ٹوٹیں گی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لبرٹی چوک لاہور میں جلسے میں اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کریں گے۔
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کہ اسمبلیاں 20 دسمبر تک توڑی جائیں گی ۔ اعلان لبرٹی چوک میں کیا جائےگا۔عمران خان کو کوئی مائنس نہیں کرسکتا، پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ
مزید پڑھیں:  آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی کا احتجاجی دھرنا ختم

اسلم اقبال نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا جلد انتخابات کرانے ہیں ، تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ، جہاں سے حقیقی لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا وہیں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا جائے گا۔