کراچی ٹیسٹ

کراچی ٹیسٹ، چائے کے وقفے پر پاکستان کے 5 وکٹوں پر 204 رنز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز چائے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم نے 204 رنز بنا لئے ہیں جبکہ اس کی پانچ وکٹیں پویلین لوٹ چکی ہیں، چائے کے وقفے پر کپتان بابر اعظم 71 اور آغا سلمان ایک سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، پاکستان کے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق نے آٹھ، شان مسعود نے 30، اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اظہر علی نے 45، سعود شکیل نے 23 اور محمد رضوان نے 19 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ، جو روٹ اور اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ریحان احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام