آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں آرمی چیف سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، دونوں لیڈرشپ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا، سعودی ولی عہد نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد بھی دی۔

آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات سعودی عرب کے تاریخی علاقے العلاء میں ہوئی جہاں روایتی عرب خیمے میں شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دو طرفہ دفاعی اور فوجی تعاون کو بھی فروغ دینے اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اورادائیگی کی مدت کم کرنےکامطالبہ
مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پر تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کر دیا

سعودی ولی عہد نے سید عاصم منیر کو پاکستان کی مسلح افواج کا سپہ سالار بننے پر مبارکباد بھی دی، ملاقات میں آرمی چیف کے ہمراہ ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور جبکہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسیٰ بن العیبان بھی موجود تھے۔