عمران خان وارنٹ گرفتاری

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت پارٹی کےاہم رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، اسدعمر اور فوادچودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت دو رہنماؤں کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کا فیصلہ سنا دیا۔ کیسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تینوں رہنماؤں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمراور فواد چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، گھریلو حالات سے تنگ آکر بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی