پنجاب اسمبلی از خود تحلیل

پنجاب اسمبلی از خود تحلیل، گورنر نے سمری پر دستخط نہ کیے

گورنر بلیغ الرحمان کے سمری پر دستخط نہ کرنے کے باوجود پنجاب اسمبلی از خود تحلیل ہوگئی۔
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کی جس پر بلیغ الرحمان نے مقررہ وقت میں دستخط نہیں کیے اور پھر قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی از خود تحلیل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق گورنر بلیغ الرحمان نے وزیراعظم اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا، ایسا کرنے سے آئینی عمل میں رکاوٹ کا کوئی اندیشہ نہیں، آئین اور قانون میں صراحت کے ساتھ تمام معاملات کے آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے۔
یاد رہے چوہدری پرویز الہیٰ نے جمعرات 12 جنوری کو گورنر پنجاب کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھجوائی جسے گورنر ہاؤس کے عملے نے دس بج کر دس منٹ پر بند لفافے میں وصول کیا تھا۔
بعد ازاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کی تھی۔
آئین پاکستان کے مطابق گورنر پنجاب نے 48 گھنٹوں میں اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرنے تھے اور ایسا نہ ہونے کی صورت میں اسمبلی کو ازخود تحلیل ہوجانا تھا۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز کی بس پر حملے میں ملوث 4 ٹی ٹی پی دہشتگرد گرفتار