پشاور ٹریفک جام

ورسک و رنگ روڈ پر مرمتی کام ، شہر بھر میں ٹریفک جام

ویب ڈیسک: پشاور کے رنگ روڈ پر مرمتی کام کے باعث شہر بھر میں ٹریفک جام پیدا کر دیا گیا جبکہ شہریوں کے پاس کوئی متبادل روٹ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کئی کئی گھنٹے لمبی لمبی قطاروں میں انتظار کرنا پڑتا ہے پشاور کے رنگ روڈ پر مختلف مقامات پر مرمتی کام شروع کیا گیا ہے رنگ روڈ کے رحمن بابا فلائی اوور پر گزشتہ 10روز سے جاری کام مکمل ہی نہیں ہورہا جبکہ سست روی کے باعث اس مقام پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں بن جانا معمول بن گیا ہے دن بھر جاری مرمتی کام اب تک مکمل نہیں ہوسکا ہے
جبکہ اسکی تکمیل میں مزید کئی روز بھی لگ سکتے ہیں اس مقام پر مرمت کے ساتھ ساتھ اب عمر گل روڈ کے قریب بھی رنگ روڈ پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے باعث ایک جانب کی سڑک مکمل طور پر بند کردی گئی ہے جس نے ٹریفک کی صورتحال مزید گھمبیر کردی ہے ایک ہی وقت پر دو مختلف مقامات پر سست روی سے جاری مرمتی کام نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے
رنگ روڈ پر ٹریفک جام نے پشاور کی دیگر سڑکوں پر بھی ٹریفک دبائو بڑھا دیا ہے کئی ماہ سے ورسک روڈ پر جاری مرمتی کام بھی مکمل نہیں ہورہا جس نے ورسک روڈ کے رہائشیوں کو ذہنی اذیت سے دوچار کر دیا ہے جبکہ ان تینوں مرمتی کاموں کی ڈیڈ لائن کے حوالے سے کوئی بھی ادارہ واضح ڈیڈ لائن دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں چھت گرنے سے 2خواتین جاں بحق،5افراد زخمی