عمران خان کیخلاف قانونی کاروائی

پیپلزپارٹی عمران خان کیخلاف قانونی کاروائی کاارادہ رکھتی ہے،وفاقی وزیرشیری رحمان

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے آصف علی زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزام پر پیپلز پارٹی کے چاہنے والوں، عہدیداران اور کارکنان نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے، پیپلزپارٹی عمران خان کے خلاف قانونی کاروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے آصف زرداری پر قتل کے بےبنیاد اور جھوٹے الزام لگائے ہیں اس طرح کی الزام تراشی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر از خود نوٹس کیس کی تیسری سماعت آج ہوگی

شیری رحمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عمران خان کے خلاف قانونی کاروائی کا ارادہ رکھتی ہے، عمران خان اب عدالت میں ثبوت پیش کریں یا اپنے جھوٹ پر صدر زرداری سے معافی مانگے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ دوسروں پر الزام تراشی کرکے سیاست میں متعلقہ رہنے کی کوشش کی ہے، جس شخص نے آج تک شہید بی بی کے قتل کی مذمت نہیں کی وہ آصف زرداری پر دہشتگرد تنظیم پر پیسا لگانے کا الزام للگا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی

شیری رحمان نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد تنظیموں کے اتحادی عمران خان خود ہیں تاریخ گواہ ہے پیپلز پارٹی ہمیشہ دہشتگرد تنظیموں کے سامنے دیوار بن کر کھڑی رہی ہے۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے مزید کہا کہ ہم اس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں جس کی قائد نے سرےعام دہشتگردوں کو چیلنج کیا صدر زرداری نے شہید بی بی کے وعدے کے مطابق سوات میں پاکستان کا پرچم لہرایا۔